28 اپریل 2018 - 13:33
پاک فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ کی ازبک صدر سے ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ازبکستان کے صدر سے ملاقات کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ازبک صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو عالمی اور علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کرنے کی ضرورت ہے۔ ازبکستان کے دورے کے دوران آرمی چیف نے ازبک وزیر خارجہ اور سیکرٹری قومی سلامتی سے بھی ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169